بد عقیدہ یا غیر مسلم سے آسیب کا علاج کرانا کیسا ہے

 کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ھذا کے بارے میں کیا دیوندی وہابی اور غیر مسلم سے آسیب کا علاج کرا سکتے ہیں نیز ان کے بنائے ہوے تعویذات پہن سکتے ہیں تینوں کی وضاحت فرمادیں اور گر کوئی غیر مسلم سے جھاڑ پھونک کو جائز سمجھے تو کیا اسکے گھر کھا پی سکتے ہیں ۔قرآن و حدیث کی روشنی جواب عنایت فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔ 

السائل: محمد عارف رضا اویسی رامپور شکارپور 

الجواب بعون الملک الوھاب:

دیوبندی وہابی اپنے عقائدِ کفریہ صریحہ کی وجہ سے کافر و مرتد ہیں، ان سے میل جول رکھنا ناجائز و گناہ اور ان کی صحبت زہرِ ہلاہل اور ہر خیر کی قاتل ہے.

مشاہدہ یہ ہے کہ آدمی جس سے تعویذ لیتا ہے اس کی تعظیم و توقیر کرتا ہے اور دیوبندی کی تعظیم حرام و فعلِ بدانجام ہے ،لہٰذا دیوبندی وہابی سے تعویذ لینا اور عملیات کے ذریعہ علاج کرانا جائز نہیں ہے.

غیر مسلم جو جھاڑ پھونک کرتے ہیں وہ سفلیات و شرکیات سے کرتے ہیں جو ناجائز و حرام، بلکہ کفر انجام ہے، لہٰذا کسی کافر و مشرک سے سحر و آسیب وغیرہ کا جھاڑ پھونک، دم، ٹونے، ٹوٹکے، دھاگے، گنڈے وغیرہ کے ذریعہ ہرگز ہرگز علاج کرانا جائز نہیں ہے.

احادیثِ مبارکہ میں ایسی تعویذات، جھاڑ پھونک اور دم وغیرہ سے سختی سے منع فرمایا گیا ہے جو کفر و شرک پر مشتمل ہوں.

چنانچہ حضرت عوف بن مالک اشجعی رضى الله تعالى عنه فرماتے ہیں :

كُنّا نَرْقِي في الجاهِلِيَّةِ فَقُلْنا يا رَسولَ اللهِ، كيفَ تَرى في ذلكَ فَقالَ: اعْرِضُوا عَلَيَّ رُقاكُمْ، لا بَأْسَ بالرُّقى ما لَمْ يَكُنْ فيه شِرْكٌ. (صحيح مسلم ،حديث نمبر 2200)

ہم زمانۂ جاہلیت میں تعویذ بنایا کرتے تھے، چنانچہ ہم نے اس بارے میں رسول الله صلی الله تعالى علیه وسلم سے دریافت کیا، کہ اس کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے ؟ تو رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پہلے تم اپنے تعویذات میرے سامنے پیش کرو، جب تک تعويذ ميں شرک نہ ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے.

اس حدیثِ صحیح پر عمل کرتے ہوئے علمائے کرام، فقہائے عظام اور محدثینِ اعلام رحمهم الله تعالى کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر تعویذ مذکورہ بالا طریقے پر لکھا جائے اور یہ عقیدہ ہو کہ یہ تعویذ ایک ذریعہ ہے، اس کے اندر خود کوئی ذاتی تاثیر نہیں ہے، بلکہ تاثیر و شفا صرف رب کریم عطا فرماتا ہے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبه الفقیر الی ربه القدیر: ابو الحسان محمد اشتیاق القادری خادم الافتاء و القضاء بجامعۃ مدینۃ العلم کبیر نگر دہلی94 

Tags