کیا دیوبندیوں کی مسجد میں جمعہ ادا کرنے کے لیے جا سکتے ہیں

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : 

میں دہرادون میں جہاں رہتا ہوں وہاں سے اہل سنت کی مسجد کافی دور ہے ٹرافک کے مسائل بھی ہوتے ہیں تو دور ہونے اور ٹرافک کے سبب میں ڈیوٹی کرنے کے بعد اگر نکلوں تو لیٹ ہو سکتا ہوں جبکہ دیوبندیوں کی مسجد پاس میں ہے 

دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا دیوبندیوں کی مسجد میں جمعہ ادا کرنے کے لیے جا سکتے ہیں ؟  

اور دیگر نمازوں کا مسئلہ بھی بتا دیجیے ۔

المستفتی : ڈاکٹر اسلم جوالہ پور

کیا دیوبندیوں کی مسجد میں جمعہ ادا کرنے کے لیے جا سکتے ہیں 

بِـسْمِ الـلّٰـهِ الـرَّحْـمٰـنِ الـرَّحِـيْـمِ.

الــجـواب بـعـون الـلـه الـعـليم الـوهـاب وهـو الـمـوفـق لـلـحـق و الــصـواب :

دیوبندی اپنے عقائدِ کفریہ کی وجہ سے کافر و مرتد ہیں، ان کی اقتدا میں نماز ادا کرنا باطلِ محض ہے، ان کی اقتدا میں جمعہ وغیرہ کوئی نماز ہر گز نہیں ہوسکتی، لہٰذا آپ نماز جمعہ اور باقی تمام نمازیں کسی سنی صحیح العقیدہ امام کی اقتدا میں ہی ادا کریں.

اگر آپ شہر یا حدودِ شہر میں رہتے ہیں تو نمازِ جمعہ آپ کو بہر حال کسی سنی صحیح العقیدہ امام کی اقتدا میں ہی ادا کرنا ہوگی خواہ اس کے لیے آپ کو شہر کے کسی بھی علاقہ میں جانا پڑے، البتہ باقی نمازوں کی ادائیگی کے لیے اگر سنی مسجد میں جانا دشوار ہو تو آپ جہاں ڈیوٹی کرتے ہیں وہیں پڑھ لیں یا پھر جہاں آسان ہو وہاں پڑھ لیں یہاں تک کہ اگر دیوبندیوں کی مسجد میں پڑھ سکتے ہوں تو وہاں تنہا اپنی نماز پڑھ لیں، دیوبندی کی اقتدا میں نہ پڑھیں. وَالـلّٰـهُ تَـعَـالٰـي أَعْـلَـمُ بِـالـصَّـوَابِ.

كــتـــــــــــــــــــــبـــــــــــــــه الــــفـــــقـــــــيــــــر إلـــــــي ربـــــــــــــه الــــقــــديــــر :أبـو الـحـسَّـان مُـحَـــمَّــــد اشــــتـــيـــاق الـــقـــادري.

خـادم الإفـتـاء والـقـضـاء بـــجـــامــعـة مـديـنــة الـعــــــلـم ،كـــبـــيـــــر نــگــر ،دهــــــــلـي 94