بدمذہب کے ساتھ نکاح کرنا کیسا ہے؟
کیا فرما تے ہیں علماء دین مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ زید کا رشتہ ہندہ سے طے ہوا مگر زید سنی صحیح العقیدہ ہے اور ہندہ دیو بندی ہے تو کیا زید کا نکاح ہندہ سے ہو سکتا ہے یا نہیں
1 : اور اگر ہندہ کودیو بندیت یا وہابیت سے فوری طور پر تو بہ کرا کرنکاح پڑ ھا یاجائے تو نکا ح ہو گا یا نہیں ا
2 : ہندہ صرف نام کی دیو بندی یا وہابی ہے مگر اسکےعقائد اہل سنت والے ہیں یا وہ صرف نام کی دیوبندی یا وہابی ہے مگر عقا ئد اس کو معلوم نہیں ہیں اور اس کے سب گھر والوں کےعقائد دیو بندی یا وہابی والے ہیں تو اس صورت میں نکاح پڑ ھا یا جائے تونکا ح ہو گا یا نہیں
3 : اور اگر ہندہ صرف دکھاوے کے لئے تو بہ کر لے بعد نکا ح وہ پھر سے دیوبندی یا وہابی ہو جائے تو نکا ح باقی رہے گا یا نہیں
4 اور یہی سب صور تیں زیدمیں ہوں یعنی وہ دیوبندی یا وہابی ہو تو اس کے ساتھ سنی ہندہ کا نکاح ہو گا یا نہیں
تشفی بخش جواب دے کر عند الله ماجور ہوں
المستفتی: صدام حسین رضوی دھونرہ ٹا نڈہ بریلی شریف یو پی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ بسم اللہ الرحمن الرحیم ـــــــــــــــــــــــــــــــ
الجواب بعون اللہ العلیم الوھاب وھو الموفق للحق والصواب
دیوبندی اپنے عقائدِ کفریہ کی وجہ سے کافر و مرتد ہیں ،لہٰذا دیوبندی مرد یا عورت کا کسی سے نکاح نہیں ہوسکتا، ایسا نکاح پڑھانا ناجائز و گناہ ہے کہ یہ زنا پر مدد کرنا ہے جو یقیناً حرام ہے، اور اگر کسی نے دیوبندی کو مسلمان جان کر نکاح پڑھایا تو کفر ہے.
اگر دیوبندی مرد یا عورت سچی توبہ و اصلاحِ حال کرلے تو نکاح پڑھانا درست ہے ورنہ نہیں.
اصلاح حال کا مطلب یہ ہے کہ توبہ کے بعد اتنے زمانہ تک انتظار کریں کہ اطمینان حاصل ہوجائے
کتبه الفقیر الی ربہ القدیر: ابو الحسان محمد اشتیاق القادری خادم الافتاء والقضاء بجامعۃ مدینہ العلم کبیر نگر دہلی