گیم کھیل کر پیسے کمانا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے اکرام و مفتیان عظام مسٔلہ ذیل کے بارے میں کہ زید گیم کھیل کر پیسا کماتا ہے اور اس پیسے 💸💰 کو دین کی راہ میں پیسا خرچ کرتا ہے، کیا گیم کھیل کر پیسا کمانا جایٔز ہے اور اس کو دین کی راہ میں خرچ کرنا کیسا۔جواب ارشاد فرمائیں۔
المستفتی: سبطین رضا ۔ پھلواری شریف پٹنہ بہار الہند
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون اللہ العلیم الوہاب وهو الموفق للحق و الصواب
اگر وہ کھیل شرعاً ناجائز و گناہ ہو تو اس کی کمائی بھی ناجائز و گناہ اور اس کو دینی کاموں میں خرچ کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم باالصواب
کتبہ: الفقیر الی ربه القدیر ابو الحسان محمد اشتیاق القادری خادم افتاء و قضاء جامعہ مدینۃ العلم، کبیر نگر، دہلی96